برکھا رت کا
میلہ ہے بوندیں ہیں پروائی ہے
دھیرے سے من
آنگن میں اسکی یاد اتر کر آئی ہے
اب کے ساون
ایسا آیا پھونک چلا ہے تن من سارا
بوندوں کی رم
جھم نے کیسی اگنی یہ بھڑکائی ہے
پھولوں پر ہے
مستی چھائی، مہک اٹھا ہے گوشہ گوشہ
شائد آج چمن
میں اسکی زلف کہیں لہرائی ہے
چاروں اور
گھٹایئں چھایئں، کیسا گھور اندھیرا ہے
کھول کے اپنی
زلفیں شائد آج وہ چھت پر آئی ہے
مل تو آئے اس
سے لیکن اب یہ بیٹھے سوچ رہے ہیں
لاکھ یہ رینا
بھیگ چلے پر آج تو نیند پرائی ہے